الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے

image
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔2 اپریل کو 28 نشستوں پر 59 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹیفکیشن 14 مارچ 2024ء کو جاری کیا جس کے مطابق سینیٹ کی 29 جنرل ، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ /علماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب مورخہ 2 اپریل 2024 کو ہونا ہے۔

اس انتخاب کے لیے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ریٹرننگ افسران نے امیداروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 18 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، اسی طرح بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ/ علماء کی نشستیں شامل ہیں۔2 اپریل 2024ء کو سینٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

فیڈرل کپیٹل ایک جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ، پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم،خیبر پختو نخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں اور ان پر 59 امیدواران مد مقابل ہیں۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.