وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینٹرز کو مبارکباد

image
کوئٹہ۔ 28 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہ بلوچستان سے جنرل اور خواتین کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونا دراصل جمہوری سوچ اور فکر کی فتح ہے انہوں نے کہا کہ ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے مثبت طرز سیاست کا کمال مظاہرہ کیا ۔

وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کی توانا آواز بنیں گے اور صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ایک خوشگوار ماحول میں اہم فیصلے کیے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسی طرز پر مستقبل میں بھی عوام دوست فیصلوں کا تسلسل باقرار رہے اور ہم بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنی اجتماعی کوششوں کو یوں ہی جاری رکھیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.