یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا ، ایچ ای سی کا انتباہ

image

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے طلباء اور والدین کو متنبہ کیا ہے کہ ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا ہے لہٰذا یونیورسٹی یا اس کے کسی ذیلی کیمپس/ ملحقہ کالجوں میں داخلہ نہ لیں۔

جمعرات کو جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اسے کسی بھی سطح پر کسی بھی طریقے سے رسمی تعلیم دینے کی اجازت دی تھی۔

ایچ ای سی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کردہ ڈگریوں/ٹرانسکرپٹس کو تسلیم/ توثیق نہیں کرے گا لہذا والدین اور طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ یونیورسٹی یا اس کے کسی ذیلی کیمپس/ ملحقہ کالجوں میں داخلہ نہ لیں۔ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں/ ذیلی کیمپسزکی مزید تفصیلات کے لئے https:// www.hec.gov.pk/ site/ Accreditation وزٹ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.