میرا کیا قصور تھا؟ 42 برس بعد صاحبہ کی باپ سے پہلی ملاقات! باپ بیٹی دونوں رو پڑے، دیکھیں ویڈیو

image

"جب میں پیدا ہوئی تو آپ نے میری شکل تک نہیں دیکھی. آپ کا دل نہیں کیا کہ آپ اپنی بیٹی کو دیکھیں"۔

یہ شکوہ ہے صاحبہ کا جو زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملیں. اس موقع پر صاحبہ کے والد امام ربانی گاڑی سے اترے تو صاحبہ فوراً ہی روتے ہوئے ان کے گلے لگ گئیں. صاحبہ نے باپ سے شکایت کرتے ہوئے پوچھا کہ "میرا کیا قصور تھا"

واضح رہے کہ ماضی کی مشہور اداکارہ صاحبہ نے 42 سال میں پہلی بار اپنے سگے باپ سے ملاقات کی. اس حوالے سے یوٹیوب پر وی لاگ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’11 مارچ کو میری زندگی کا ایسا وقت آیا جو میری زندگی میں پہلے کبھی نہیں آیا. اس سال میں زندگی میں پہلی بار فادرز ڈے مناؤں گی"۔

وی لاگ کے ایک منظر میں امام ربانی صاحبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "تمہارے لیے میری سانسیں بچی ہوئی ہیں، اب تو مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا، اللہ نے ملانا تھا۔ میں صرف چاہتا تھا کہ جاتے ہوئے تم سے معافی مانگ لوں، مجھ سے بہت بڑا قصور ہوگیا، اتنی عمر گزر گئی، تم بھی کچھ بولو"۔

جس کے جواب میں صاحبہ کہتی ہیں کہ کچھ نہیں، آپ مجھے پھر چھوڑ دیں گے"۔

امام ربانی کا کہنا تھا کہ انہیں گھر میں کوئی داخل نہیں ہونے دیتا تھا تو وہ کیا کرتے، قبر میں ٹانگیں ہیں بوڑھا ہوگیا ہوں"۔

یاد رہے کہ صاحبہ اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں جن کی پہلے شوہر سے بیٹی کی پیدائش سے پہلے ہی طلاق ہوگئی تھی. صاحبہ ایک انٹرویو میں یہ بات کہہ چکی ہیں کہ ان کی پرورش ان کے سوتیلے والد نے کی جو بہت اچھے تھے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.