’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ٹریلر، اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ایکشن میں نظر آئیں گے

image

اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ایک مرتبہ پھر رواں برس کی بڑی ایکشن فلموں میں سے ایک ’چھوٹے میاں بڑے میاں‘ میں نظر آئیں گے۔‘

فلم عیدالفطر کے موقعے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم میں بالی وڈ ایکٹرز انڈیا کے ایک دشمن کے ساتھ گھتم گتھا نظر آئیں گے۔ مارشل آرٹس کی وجہ سے مشہور دونوں فلم ستارے علی عباس کی اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

حال ہی میں ’چھوٹے میاں بڑے میاں‘ کے ریلیز ہونے والا ٹریلر بندوقوں، لڑائی، دھماکوں اور جھڑپوں کے مناظر سے بھرپور ہے۔

اکشے کمار اور ٹائیگر شروف انڈین فوجی آفیسرز کے ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو انڈیا کے سب سے خطرناک دشمن سے ملک کو بچانے کے لیے ایک مشن پر ہیں۔

فلم میں ولن کا کردار پرتھوی راج سکومران نے نبھایا ہے۔ فلم حب الوطنی اور زبردست ایکشن کا امتزاج ہے جسے وی ایف ایکس کی مدد سے فلمایا گیا ہے۔

ولن پرتھوی راج سکومران کو ایک سر پِھرے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جو انڈین آرمی کا ایسا ہتھیار چرا لیتا ہے جس کے استعمال سے انسانیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

فلم میں رونیت رائے آرمی چیف کا کردار نبھا رہے ہیں جو اپنے سب سے قابل ترین دو آفیسرز کو دشمن کے خاتمے کا مشن سونپتے ہیں۔

’چھوٹے بھائی بڑے بھائی‘ میں مانوشی چلر اور الایہ ایف ایک جاسوس اور آئی ٹی ماہر کے طور پر اکشے کمار اور ٹائگر شروف کا ساتھ نبھاتے نظر آئیں گی۔

فلم حب الوطنی اور زبردست ایکشن کا امتزاج ہے جسے وی ایف ایکس کی مدد سے فلمایا گیا ہے (فوٹو: سکرین گریب)

ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم کے نمایاں کردار اپنی اناؤں سے آگے بڑھ کر بنا نام اور چہرے والے دشمن سے ملک اور قوم کو بچانے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں۔

ٹریلر کا اختتام اکشے اور ٹائیگر کی آپسی لڑائی کے ساتھ ہوتا ہے جس میں وہ یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں ’ہم اپنی دوستی کے لیے جان بھی قربان کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کی جان لے بھی سکتے ہیں۔‘

الایہ ایف اس فلم میں پہلی مرتبہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی جبکہ مانوشی چلر اس سے قبل سمراٹ پرتھوی راج میں اکشے کمار کے ساتھ اداکاری کر چکی ہیں۔

’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں سوناکشی سنہا بھی ایک فوجی اہلکار کے طور پر اہم کردار میں نظر آئیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.