کراچی میں میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد

image

کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین افراد پر مشتمل ڈکیت گروپ کو گرفتار کیا ہے۔

گینگ میں شامل خاتون افشاں اپنے شوہر اور ساتھی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کیا کرتی تھی، ملزمان کے قبضہ سے چھینے ہوئے موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے.

کراچی کے صنعتی علاقے کورنگی میں پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کارروائی کرتے ایک ایسے گروپ کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہا تھا۔

 کورنگی صنعتی علاقے کی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے تین افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار خاتون کی شناخت افشاں کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمہ اپنے شوہر رضوان اور ساتھی اسد کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر لوٹ مار کرتی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کئی دنوں سے مسلسل یہ شکایت موصول ہورہی تھی کہ کورنگی کے علاقے میں جرائم میں ملوث ایک ایسا گروپ سرگرم ہوا جو خاتون کے ساتھ مل کر وارداتیں کر رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عام طور جرائم میں ایسے طریقے نہ ہونے کی وجہ کئی عرصے سے یہ گروپ اپنی کارروائیاں کرنے کے باوجود قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا تھا، جس کی بنیادی وجہ اس گروپ میں خاتون کا ساتھ ہونا ہے۔ لوگ فیملی سمجھ کر ان افراد پر شک نہیں کرتے تھے اور یہ گروپ موقع پا کر  اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹ لیا کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، جبکہ خاتون سمیت تینوں ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.