عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

image

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے چوہدری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

منگل کو اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم محفوظ فیصلہ سنایا۔

پرویز الٰہی نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔

پرویز الہی کی ریٹرننگ افیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آر او نے پرویز الہی کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ریٹرننگ افیسر نے حقائق کے برعکس کاغذت نامزدگی مستردکیے ہیں۔

پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد کیے۔

الیکشن ایپلیٹ ٹریبیونل نے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور بھی کر لیے۔

اپیل کنندگان نے استدعا کی ریٹرننگ افیسر نے مونس الہی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی  مسترد کیے۔ مونس الہی کے کاغذات عدالتی مفرور ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔ عدالت ریٹرننگ افیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

ٹربیونل نے زارا الٰہی اور سمیرا الٰہی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.