پاکستان میں ایرانی سفیر کی کھلے سمندر میں بے قابو آگ سے متاثرہ ایرانی ماہی گیر کشتی کی مدد کی کال پر فعال اور موثر جواب دینے پر پاک بحریہ کی تعریف

image
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مغدام نے کھلے سمندر میں بے قابو آگ میں پھنس جانے والی ایرانی ماہی گیر کشتی کی مدد کی کال پر فعال اور موثر جواب دینے پر پاک بحریہ کی تعریف کی ہے جس کے نتیجے میں 8 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

پیر کو ایرانی سفارتخانے کے مطابق سفیر نے اپنے تعریفی پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی پانیوں پر ریسکیو اور انسانی امداد کے آپریشنز میں ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعاون ہے، پاک بحریہ کی جانب سے پوری چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ایرانی ماہی گیروں کو بچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک ہیں اور وہ تاریخ میں ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.