آئی پی ایل: مداحوں کی شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کو ایک ساتھ دیکھنے کی آرزو

image

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں 10 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے رہی ہے۔

سنیچر کو آئی پی ایل کے دو میچز کھیلے گئے جس میں پہلے میچ میں پنجاب کنگز نے دہلی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو چار رنز سے شکست دے دی۔

مُلن پور میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کے لیے پنجاب کنگز کی مالک پریتی زنٹا سٹیڈیم میں موجود تھیں جبکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اُن کے مالک شاہ رخ خان بھی دکھائی دیے۔

شاہ رخ خان کو ایڈن گارڈنز میں سفید ٹی شرٹ اور کالے چشمے پہنے ہوئے دیکھا گیا جبکہ پریتی زنٹا سفید کرتی اور سرخ پھلکاری دوپٹے میں ملبوس نظر آئیں۔

سنیچر کو دونوں سپرسٹارز کو ٹی وی پر دیکھ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مداح شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کو ایک ساتھ دیکھنے کی آرزو کر رہے ہیں۔

اس بارے میں ایکس صارف انجلی نے اپنی پوسٹ میں ویر زارا فلم کی جِف شیئر کی اور لکھا کہ ’ابھی پریتی زنٹا اور شاہ رخ خان ایسے لگ رہے ہیں۔‘ 

ایکس صارف علیشہ عمران نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پریتی زنٹا اور شاہ رخ خان کو آئی پی ایل میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ہم انہیں ٹی وی پر دیکھ دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں اور یہ سکرین پر بہت ہی پیارا جوڑا ہے۔‘ 

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آج کی ویر زارا مکمل ہوگئی۔ پریتی زنٹا اور شاہ رخ خان۔‘ 

پریتی زنٹا نے 1998 میں اپنی ڈیبیو فلم ’دل سے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا تھا۔

اس کے بعد دونوں سپرسٹار ’کل ہو نہ ہو‘، ’ویر زارا‘، اور ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پریتی زنٹا اپنے مداحوں کو راجکمار سنتوشی کی فلم ’لاہور 1947‘ میں بڑے پردے پر نظر آئیں گی جبکہ شاہ رخ خان کو آخری مرتبہ فلم ڈنکی میں دیکھا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.