’آپ نے تو میرا دن بنا دیا‘، ریتک روشن کی حوصلہ افزائی پر اننیا پانڈے خوش

image

بالی وڈ سٹار ریتک روشن نے فلم ’کھو گئے ہم کہاں‘ کے ڈائریکٹر ارجن ویرین سنگھ کی تعریف کی۔ انہوں نے فلم دیکھنے کے بعد اداکارہ اننیا پانڈے، سدارتھ چترویدی اور ادارش گورو کے کام کو سراہا۔

انایا نے ریتک روشن کی طرف سے فلم کی تعریف کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ریتک روشن کے پیغام کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سر آپ نے تو میرا دن بنا دیا۔ آپ کے محبت بھرے الفاظ اور تعریف کا بہت شکریہ۔ یہ میرے لیے بہت حوصلہ افزا ہیں۔‘

فلم ’کھو گئے ہم کہاں‘ گزشتہ دسمبر میں سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی جس کی کہانی سوشل میڈیا کے دور میں زندگی گزارنے والے تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔

ریتک روشن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی ایک پوسٹ میں فلم کاسٹ کے علاوہ ڈائریکٹر ارجن ویرین کی بھی تعریف کی تھی۔

انہوں لکھا کہ ’کھو گئے ہم کہاں دیکھ کر بہت مزا آیا۔ یہ آسان کام نہیں تھا، انایا تم ایک سٹار ہو، سدارتھ  اور گورو تم نے کیا شاندار پرفامنس دکھائی ہے۔ ارجن ویرین تم نے عمدہ ڈائریکشن کی۔ ساری ٹیم کوبہت مبارکباد، یہ ضرور دیکھنے والی فلم ہے۔‘

انایا اب سٹریمنگ پلیٹ فارم ’پرائم ویڈیو‘ کی سیریز ’کال می بھائی‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی جو ’گرینڈ 2024 سٹیٹ لاؤنچ‘ کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ وکرم ادتیا موتوان کے ایک پروجیکٹ کا بھی حصہ ہیں جس کا نام ابھی تک سامنے نہیں آ سکا۔

ریتک روشن انڈیا کے یوم آزادی کے دن ریلیز ہونے والی فلم ’فائٹر‘ میں دکھائی دیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک روشن اب ’وار ٹو‘ میں نظر آئیں گے جس میں تیگلو فلم سٹار این ٹی آر جونیئر بالی وڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.