حلقہ این اے۔154 لودھراں I سے دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالرحمن خان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

image
اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔154 لودھراں I سے دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالرحمن خان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالرحمن خان کانجو ایک لاکھ 27 ہزار 984 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار رانا محمد فراز نون ایک لاکھ 20 ہزار 683 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں 20 ہزار 816 ووٹ مسترد ہوئے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.