ڈونلڈ لو نے سابق وزیر اعظم کو سائفر کے معاملے میں جھوٹا قرار دیتے ہوئے سازش کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا، طلال چوہدری

image

فیصل آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماوسابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو نے سابق وزیر اعظم کو سائفر کے معاملے میں جھوٹا قرار دیا اور سازش کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیاہے ، دراصل پاکستان کے اندر ٹی ٹی پی جبکہ باہر پی ٹی آئی حملہ آور ہے جن کا مقصد ملک کو نقصان پہنچانا ہے، ہر سیاسی جماعت سے چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔وہ جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان میں حملہ کرتی ہے تو پی ٹی آئی کے حملہ آور سوشل میڈیا پر اس کا دفاع کرتے ہیں اورساتھ ہی شہدا کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مرضی ہے جب دل کیا تو امریکہ کو دوست بنا لیا اور جب چاہا غدار قرارد یدیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ امریکی کانگریس کمیٹی جن تین ممبرز نے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز اٹھائی وہ تینوں ممبران فلسطین پر حملوں کو جائز قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی مگر عمران خان کے چار سالہ دور میں دہشتگرد آزاد ہوئے اور اب پھر وہی دہشت گردی کی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے بیان کے بعد ثابت ہوگیا کہ عمران خان جھوٹا ہے،جو بیرون ملک بیٹھے ہیں انکے تو اسٹیک ہی پاکستان میں نہیں انہوں نے کہا کہ اگربات ہوگی تو دہشتگردی ختم کرنے، اکانومی بہتر بنانے پر ہوگی۔طلال چوہدری نے کہا کہ کے پی کے میں سروں میں اینٹیں مارنے پر اکسایا جارہا ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اگردوسروں کے سر میں اینٹ مارنی ہے تو آپکا بھی سر نہیں بچے گا، آپ نے تو مکہ مدینہ کی گھڑی بھی نہیں چھوڑی۔طلال چوہدری نے کہا کہ جو اسرائیل کیلئے آواز اٹھاتے ہیں وہی عمران خان کیلئے لابنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی توڑنے پر اس وقت کے صدرو سپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاق، پنجاب اورسندھ میں مضبوط حکومتیں ہیں لیکن ہم کے پی کے میں انکے مینڈیٹ کابھی احترام کررہے ہیں مگر انہیں بھی سنجیدگی سے کام لینا چاہیئے ۔طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت ہر سیاسی جماعت سے چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کے نقش قدم پر چل رہی ہیں اور وہ دونوں برق رفتاری سے 2018 کی طرح پنجاب کو ترقی کی طرف لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کیلئے سہولت نہیں ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے قول و فعل میں تضاد ہے، پہلے یہ کہتے تھے کہ تھیلے کھولو بعد میں جب کھلتے ہیں تو سٹے لینے چلے جاتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے جتنے تھیلے کھلیں گے انہیں اتنی ہی شرمندگی اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.