ویمنز پریمیئر لیگ: رائل چیلنجرز بنگلور کی ایلیس پیری کو کار کے ’ٹوٹے ہوئے شیشے‘ کا انعام

image

انڈیا میں جاری خواتین کے ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ، ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل)، کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی آل راؤنڈر ایلیس پیری کو میچ کے بعد کار کے ’ٹوٹے ہوئے شیشے‘ کا انعام دیا گیا ہے۔

جمعے کو نئی دہلی میں کھیلے گئے ڈبلیو پی ایل کے ایلیمینیٹر میں آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 5 رنز سے شکست دی۔

اس میچ میں ایلیس پیری 50 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

یاد رہے کہ ایلیس پیری نے 4 مارچ کو بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں یوپی واریئرز کے خلاف چھکا مار کر گراؤنڈ میں کھڑی ٹاٹا موٹرز کی کار کا شیشہ توڑ دیا تھا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آر سی بی کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی انڈینز کے خلاف ایلیمینبثر کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں ٹاٹا موٹرز کی جانب سے ایلیس پیری کو کار کا ٹوٹا ہوا شیشہ دیا گیا۔ 

ٹاٹا موٹرز کی جانب سے ایلیس پیری کو کار کا ٹوٹا ہوا شیشہ دیا گیا (فوٹو: آر سی بی انسٹاگرام)

دوسری جانب ایلیس پیری اب تک ڈبلیو پی ایل میں 8 میچوں میں 312 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر ہیں۔

خیال رہے کہ ڈبلیو پی ایل کا فائنل آج یعنی اتوار کو نئی دہلی کے اررون جیٹلی سٹیڈیم (سابق نام فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم) میں دہلی کیپیٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دہلی کیپیٹلز کی ٹیم دوسری مرتبہ لگاتار ویمنز پریمیئر لیگ کا فائنل کھیل رہی ہے جبکہ آر سی بی پہلی مرتبہ اس لیگ کے فائنل میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.