پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جڑواں شہروں میں مضر صحت دودھ کی سپلائی ناکام بنادی

image

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جڑواں شہروں میں مضر صحت دودھ کی سپلائی ناکام بناکر7000 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔

پی ایف اے ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جمعرات کی علی الصبح ٹھلیاں انٹر چینج پر سحری کے وقت ناکے لگا کر 29 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ8 دودھ بردار گاڑیوں کو 1لاکھ 95 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر 7000لٹر ملاوٹی دودھ تلف بھی کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔

رمضان المبارک میں دودھ کی کھپت بڑھ جاتی ہے جس کے باعث مضر صحت دودھ کی تیاری میں ملوث مافیا بھی سرگرم ہوجاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کو معیاری خوراک اولین ترجیح ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.