بلدیہ عظمیٰ کراچی عیدالفطر کے بعد سپورٹس گالا منعقد کرے گی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

image

کراچی۔ 13 مارچ (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی عیدالفطر کے بعد کراچی میں باسکٹ بال، فٹ بال، باکسنگ، شوٹنگ بال اور گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کرے گی۔ اس کا اعلان انہوں نے بدھ کو فرئیر ہال میں کھیلوں کے معروف سرپرست شوکت عمیری کی جانب سے مستحق کھلاڑیوں کو رمضان گفٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غلام محمد خان، اعجاز احمد قریشی، عبدالرزاق بلوچ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کا اہم حصہ ہے اور دنیا کے بعض ممالک میں پاکستان کی پہچان ہمارے عظیم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھیل کے میدان آباد رہیں گے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ہر سطح پر کھلاڑیوں اور کھیل کے اداروں کی ہر سطح پر مدد کرے گی۔ انہوں نے غلام محمد خان کی تجویز پر کھیل کے آرگنائزروں کے لئے سالانہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر غلام محمد خان نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی جس انداز میں کھیل کے میدانوں اور تفریح مقامات کی تزین و آرائش کررہی ہے وہاں ان سے درخواست ہے کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ اور واحد سپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی کی تزین و آرائش بھی انجام دے۔ شوکت عمیری نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ماضی کی طرح بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے ادارے کی ٹیموں کو بحال کرے گی، تقریب میں غلام محمد خان نے میئر کراچی کو روائتی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے آغاز پر حال ہی میں وفات پانے والے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے خازن سعید جمیل کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.