ذائقہ بھی صحت بھی.. مہنگے کیچپ گلا بھی پکڑتے ہیں! افطار میں ذائقہ دار آلو بخارے کی چٹنی بنانے کا طریقہ

image

افطار میں آپ کے گھر می میں بھی سموسے، پکوڑے تو لازمی کھائے جاتے ہوں گے. ساتھ ہی چٹنی اور کیچپ وغیرہ کی فرمائش بھی ہوتی ہوگی. البتہ افطار کے وقت باہر کی کیمیکل والی چٹنیاں کھانے سے گلا خراب ہوجاتا ہے اس لئے آج ہم آدھی سے بھی کم لاگت میں بننے والی آلو بخارے کی چٹنی بنانا سکھائیں گے جس سے افطار کا لطف بھی دوبالا ہوجائے گا اور گلا بھی نہیں بیٹھے گا.

اس کے لئے ہمیں چاہیے آلو بخارا ایک پاؤ، املی ایک پاؤ، بادام کی گری دس عدد، چینی آدھا پاؤ، کشمش آدھا چھٹانک، لہسن چار جوے، ثابُت مرچ چار عدد، کلونجی ایک چائے کا چمچ، سفید سرکہ ½ پیالی، نمک آدھا چائے کا چمچ. مٹی کی ہانڈی.

سب سے پہلے آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگو کر نرم کرلیں اور ہاتھ سے اچھی طرح مسل کر اس میں املی کا گاڑھا رس ملادیں۔

اب ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، چینی یا گڑھ، ابلے بادام، باریک کٹا لہسن،ثابت لال مرچ، کلونجی اورسفید سرکہ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کے سب چیزیں ایک جان ہوجائیں اور گاڑھی چٹنی تیار ہوجائے.

لیجیے لذیذ کھٹی میٹھی چٹنی تیار ہے. اس کو ٹھنڈا کر کے بوتل میں رکھ لیں اور پورا مہینہ استعمال کریں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.