پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے

image

راولپنڈی۔12مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے کشتی الاسد کے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی ۔

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے یونٹس نے گذشتہ روز دس لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے تھے ، تمام لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال کر متعلقہ سول حکام کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا لاپتہ ماہی گیروں کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.