وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزراء رانا تنویر حسین اور عطاء اللہ تارڑ کا آبپارہ مارکیٹ میں یوٹیلٹی سٹور کا دورہ

image

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزراء رانا تنویر حسین اور عطاء اللہ تارڑ نے آبپارہ مارکیٹ جی سکس میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا۔ وزراء نے حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو دی جانے والی سبسڈی کے تحت فراہم کردہ اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور شہریوں سے بات چیت کی۔

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج 2024 کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر صارفین کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔حکومت رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مارکیٹ سے کم ہیں، حکومت ان قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف کی فراہمی کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان کیا جس کے تحت غریب عوام کو مختلف اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، گھی، چینی سمیت دیگر اشیاء پر حکومت کی جانب سے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔وفاقی وزراء نے یوٹیلٹی سٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے افراد کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی سبسڈی کے تحت اشیاء کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔صارفین نے وفاقی وزراء سے کائونٹرز میں اضافہ کرنے کی درخواست کی۔وفاقی وزراء نے یوٹیلٹی سٹورز پر کائونٹرز کی تعداد بڑھانے اور عوام کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.