وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے چارج سنبھال لیا

image

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے منگل کو وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر کی آمد پر سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش اور وزارت کے دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد سیکرٹری ہائوسنگ سے ایک جامع بریفنگ لی تاکہ وزارت کے اندر جاری منصوبوں، چیلنجز اور مواقع کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی جا سکے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے امور کار کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کو یقینی بنانے ، شفافیت کو بڑھانے اور جاری منصوبوں کی تکمیل کو تیز کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں ۔

وفاقی وزیر نے پالیسیوں اور پروگراموں پر عملدرآمد میں احتساب اور کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وزارت اپنے مینڈیٹ کو موثر طریقے سے پورا کرے۔ وفاقی وزیر نے سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے حامل اعلیٰ معیار کے مکانات، بنیادی ڈھانچے اور تعمیراتی منصوبوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جدید اور پائیدار حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیر نے نااہلی اور بدعنوانی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارت کے اندر پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.