بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

image

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی نے صدر ریاست کو یونیورسٹی آف کوٹلی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر حمت علی کو ہدایت کی کہ جامعہ کوٹلی میں نظام تعلیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور جاری پروجیکٹس کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف کوٹلی کے سینٹ کی ایمرجنسی کمیٹی کی بھی منظوری دی جس کے مطابق سابق ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ سینٹ کی ایمرجنسی کمیٹی کے چیئرمین ہونگے اور سابق سیکرٹری کالجز آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری منظور بھی سینٹ کی ایمرجنسی کمیٹی کے ممبر ہونگے۔

اس موقع پر وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی نے کوٹلی یونیورسٹی کے مکمل ہونے والے پروجیکٹس کے افتتاح کے لئے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دعوت دی جو کہ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کوٹلی کا دورہ کر کے یونیورسٹی آف کوٹلی کے تعمیر شدہ پروجیکٹس کا افتتاح کر یں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.