الیکشن کمیشن نےمحمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی

image

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کئے گئے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو ہو چکے ہیں اور یہ آئین کے آرٹیکل 41 کی شق 5 کے تحت اگر اسمبلیاں توڑی گئی ہوں تو عام انتخابات کے 30 دن کے اندر صدر کی مدت پوری ہونے کے بعد اس کا انتخاب کرنا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن نے یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا جس کے تحت 9 مارچ کو الیکشن ہو رہا ہے۔ اس کی جانچ پڑتال سمیت تمام عمل مکمل ہونے کے بعد صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کی جانب سے انتخابی کالج مکمل نہ ہونے کے موقف کے ساتھ انتخاب ملتوی کئے جانے کی درخواست دی گئی جبکہ ان کی جانب سے انتخابی کالج کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا اس وقت قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیاں فعال ہیں اور وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کا انتخاب بھی ہو چکا ہے۔

اس لئے الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی کی طرف سے صدارتی انتخاب ملتوی کئے جانے کی درخواست مسترد کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.