کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا

image
کراچی۔ 07 مارچ (اے پی پی):کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ضلع سٹی پولیس نے سٹریٹ کرائمز، موٹرسائیکل اور رکشہ لفٹنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک رکشہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اخلاق،غلام، عبدالخالق اورمحمد یعقوب کے ناموں سے ہوئی ہے جن کو تھانہ کلری اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اس قبل سے بھی موٹر سائیکل، رکشہ لفٹنگ اور منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوکرجیل جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ضلع غربی پولیس نے بھی سروس سٹیشن کی آڑ میں سمگل شدہ ڈیزل اور منشیات کی فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار پولیس نے نادرن بائی پاس کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان احمد اللہ ولد عنایت اللہ، رفت اللہ ولد نور اسلام اور عرفان اللہ ولد میر ولی کو گرفتار کرکے غیر قانونی ڈیپو سے300 لیٹر ایرانی ڈیزل، جنریٹر پمپ، ٹینکی، مختلف اقسام کے ڈرم، گیلن، پیمانے اور پائپ وغیرہ برآمد کرلیے۔

حکام نے مزید بتایا کہ مومن آباد پولیس نے فقیر کالونی ہزارا چوک کے قریب سے منشیات فروش ماجد علی ولد محمد خان کو گرفتار کرکے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کی ہے۔ مزید برآں پاکستان بازار پولیس نے کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 3موٹرسائیکل لفٹرز اور1عادی گٹکا ماوا فروش کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں صادق ولد واحد بخش، راشد ولد قادر جان، سلطان ولد عبدالوہاب اور عثمان ولد میر عالم شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.