نواز شریف سب سے زیادہ ناراض اور متاثر نظر آتے ہیں، حافظ حسین احمد

image

جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سب سے زیادہ متاثر نظر آتے ہیں۔

میاں صاحب چوتھی بار وزیر اعظم بننے کے لیے آئے تھے لیکن لگتا ہے کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، شہباز شریف مولانا فضل الرحمن کو منانے سے پہلے اپنے بھائی کوتو منالیں۔

انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تمام جماعتوں کا موقف متفقہ ہے، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے۔

وزیر اعظم کا طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کے ورثا کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انتخابات دھاندلی زدہ ہیں حکومت اور اپوزیشن سمیت اڈیالہ جیل والے کا بھی یہی موقف ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے اس لیے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن بنایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مولانا فضل الرحمن کو منانے سے پہلے اپنے بھائی میاں نوازشریف کو ہی منالیں کیوں کہ وہ اس وقت سب سے زیادہ ناراض اور متاثر نظر آتے ہیں۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میاں نوازشریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانے کے لیے بلایا گیا تھا انہیں پروٹوکول سمیت عدالتوں میں رلیف دیا گیا اور اشتہارات دئیے گئے تھے کہ نواز دو لیکن یہاں نواز کے بجائے شہبازدو ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن میں جرات ہے اس لیے وہ کھل کر بات کررہے ہیں میاں نواز شریف بھی ایک دن کھل کر بولیں گے لیکن لندن جاکر۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.