کراچی کنگز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر

image

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پی ایس ایل 9 میں آج کنگز اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹر اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز لمبی شراکت داری قائم نہ کرسکے، جیسن روئے 15 اور نائب کپتان شعود شکیل 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ نوجوان بلے باز خواجہ نافے صرف 17 رنز ہی بنا سکے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بال پِکر کے فرائض انجام دئیے

کراچی کنگز کی  طرف سے حسن علی نے 4 جبکہ مزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جانے ہیں۔ دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.