الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی

image

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں 334 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی جاری کردہ نئی پارٹی پوزیشن کے بعد مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن نے 75 جنرل سیٹیں جیتیں اور 9 آزاد ارکان شامل ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کو 34 خواتین اور 5 اقلیتوں کی نشستیں ملیں۔ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے۔

پیپلز پارٹی کے ارکان کی قومی اسمبلی میں مجموعی تعداد 73 ہو گئی۔ پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں اور پیپلز پارٹی کو خواتین کی 16 جبکہ اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔

اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی قومی اسمبلی میں مجموعی تعداد 22 ہے۔ ایم کیو ایم کو 17 جنرل، 4 خواتین اور ایک اقلیتوں کی نشست ملی۔ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے ارکان کی قومی اسمبلی میں مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔ جے یو آئی (ف) نے 6 جنرل، 4 خواتین اور ایک اقلیتوں کی نشست حاصل کی۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 4 ہے۔ آئی پی پی کی 3 جنرل نشستیں اور ایک خواتین کی نشست دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پی کے میپ کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔ مسلم لیگ ق کے ارکان کی قومی اسمبلی میں تعداد 5 ہے۔ مسلم لیگ ق نے 3 جنرل نشستیں جیتیں اور ایک آزاد شامل ہوا۔ مسلم لیگ ق کو ایک خواتین کی مخصوص نشست ملی۔

قومی اسمبلی میں 8 ارکان کی آزاد حیثیت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی کے ایک حلقے پر انتخاب نہیں ہوا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک حلقے کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.