الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کےلئے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کردیا

image

پشاور۔ 05 مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کےلئے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق جے یو آئی کو خواتین کی مزید 8مخصوص نشستیں ، جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو پانچ پانچ نشستیں مل گئی ہیں، اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی اورپی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو ایک ایک نشست دیدی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کے پی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر جے یو آئی سے نعیمہ کشور،ستارہ آفرین،ایمن جلیل جان، مدیحہ گل آفریدی،رابعہ شاہین، نیلوفر بیگم،ناہیدہ نور،عارفہ بی بی، مسلم لیگ ن سے آمنہ سردار، فائزہ ملک،افشان حسین، شازیہ جدون اور جمیلہ پراچہ، پیپلز پارٹی سے شازیہ طہماش، نعیمہ کنول، مہر سلطانہ،اشبر جدون اور فرزانہ شیرین اسی طرح پی ٹی آئی پی سے نادیہ شیر اور اے این پی سے خدیجہ بی بی منتخب ہوگئیں اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کےلئے جے یو آئی سے اقلیتی نشست پرعسکر پرویز، ن لیگ سے سریش کمار اور پی پی سے بیاری لال منتخب ہوگئے ہیں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.