سنگاپور میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ کیا واقعی اتنا مہنگا ہے؟

image
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے سنگاپور میں کنسٹرس کے حوالے سے گذشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ یہ شوز حکومت کو کافی مہنگے پڑ رہے ہیں۔

تاہم اب سنگاپور نے وضاحت کی ہے کہ یہ کنسرٹ اتنا مہنگا نہیں جتنا خیال کیا جا رہا ہے اور گلوکارہ کو اتنا زیادہ معاوضہ آفر نہیں کی جا رہا جتنا کہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دو مارچ سے شروع ہونے والے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے اس ایراز ٹور کے چھ شوز میں سنگاپور اور قریبی علاقوں سے تقریباً 300,000 لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔اس ٹور نے اُس وقت سب کو اپنی جانب متوجہ کیا جب تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ ہر شو کی لاگت 30 لاکھ امریکی ڈالر ہو گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ سنگاپور ٹیلر سوئفٹ کو اس لیے اتنا معاوضہ دے رہا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا میں کہیں اور پرفارم نہیں کریں گی۔

سنگاپور کے وزیر ثقافت ایڈون ٹونگ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ’فی کنسرٹ معاوضے کے حوالے سے آن لائن قیاس آرائیاں کی گئی ہیں۔ یہ درست نہیں اور اتنا زیادہ معاوضہ نہیں جتنا اندازے لگائے جا رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کاروباری رازداری کی وجوہات کی بنا پر ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ یہ معاوضہ کتنا ہے۔‘

وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ ’سنگاپور کو ملنے والے معاشی فوائد اس معاوضے سے کہیں زیادہ ہیں۔‘

فلپائن میں ایک قانون ساز نے بھی سنگاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اچھے پڑوسی ایسا نہیں کرتے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.