کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی شائقین کرکٹ کو نیشنل سٹیڈیم آنے کی گزارش

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری نویں ایڈیشن میں آج 19 واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اتوار کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول یہ میچ کراچی کنگز کا ٹورنامنٹ میں چھٹا جبکہ ملتان سلطانز کا ساتواں میچ ہے۔

اس سے قبل سنیچر کو راولپنڈی میں شیڈول پی ایس ایل کے دونوں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگئے تھے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ سے قبل کراچی کنگز کی ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک نئی مہم دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کراچی کنگز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹیم کے کھلاڑی شائقینِ کرکٹ کو نیشنل سٹیڈیم آ کر میچ دیکھنے کی گزارش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ مہم کراچی میں جاری پی ایس ایل مرحلے کے دوران نیشنل سٹیڈیم آ کر میچ دیکھنے کے حوالے سے تماشائیوں کی عدم دلچسپی اور سٹیڈیم میں تماشائیوں کی کم تعداد کے باعث شروع کی گئی ہے۔

سوشل میڈٰیا پر کراچی کنگز کے کھلاڑی شائقین کرکٹ کو نیشنل سٹیڈیم آ کر میچ دیکھنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کراچی کنگز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کرکٹر عرفات منہاس کہتے ہیں کہ ’کراچی ہم آگئے آپ کے اپنے شہر، ہم چاہتے ہیں کہ آپ لوگ گراؤنڈ میں آئیں اور ہمارے میچز دیکھیں۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

انہوں نے  مزید کہا کہ ’لاہور اور ملتان میں تماشائیوں کی تعداد اچھی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ آپ لوگ کراچی میں بھی آئیں تاکہ ہمیں سپورٹ ملے۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

اسی طرح سعد بیگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہماری فینز سے یہ ہی درخواست ہے کہ وہ آئیں اور سٹیڈیم کو بھریں۔ ہاؤس فل کریں۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ آئیں اور ہمارے میچ دیکھیں۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

کراچی کنگز کے بیٹر لیوس ڈو پلوئی نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں شائقینِ کرکٹ سے التماس کی کہ وہ سٹیڈیم آئیں کیونکہ کھلاڑی شائقین کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کراچی کنگز نے پی ایس ایل 9 میں اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں تین میں شکست اور دو میں کامیابی حاصل ہوئی۔

کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.