کراچی میں دوکھرب کی سرکاری ونیم سرکاری اراضی کی جعلی منتقلی کا انکشاف

image

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)کراچی میں دوکھرب کی سرکاری ونیم سرکاری اراضی کی جعلی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری افسران اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے 3 لاکھ 28 ہزار کنال زمین کا فراڈ انتقال کے ذریعے منتقلی ہوئی۔ 

ہم انویسٹگیشن ٹیم کو موصول سرکاری دستاویزات کیمطابق نگران حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پرریکارڈ کی چھان بین کی سفارش کی تھی، 41 ہزار ایکڑقیمتی اراضی کی کراچی کے مختلف پوش اوردودراز کےعلاقوں میں جعلی منتقلی کی گئی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے،لطیف کھوسہ

سرکاری دستاویزات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ 2 ہزار ارب روپے کی مالیت کی جعلی منتقلی 2012 سے ہورہی تھی، سینیرممبر بورڈ سندھ نے تمام ریکارڈ سندھ نگران کابینہ کے سامنے رکھا تھا۔

ہزاروں جعلی انتقال اورزمین کی فراڈ منتقلیاں سامنے آئی ہے، ریونیوریکارڈ تبدیل کرنے والے افسران اورحکام کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش، دستاویزات سے مزید معلوم پڑتا ہے۔

ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 29 لاکھ سے زائد کھمبوں کی ارتھنگ نہ ہونے کا انکشاف

کابینہ نے سفارش کی ہے کہ محکمہ مال تمام سرکاری و نیم سرکاری زمین کے کھاتوں کی چھ ماہ میں چھان بین مکمل کرے، سال 2012 سے زمین کے سینکڑوں جعلی داخلے رکھے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.