کراچی میں سردی کی لہر غیر معمولی قرار، پارہ مزید گرنے کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی حالیہ لہر کو غیر معمولی قرار دے دیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے اور شہر میں اب بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ مشرقی سندھ سے بھی سسٹم آج شام تک نکل جائے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی میں مطلع صاف، موسم خشک اور رات سرد رہے گی، شہر میں چند روز تک کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، ہوا کی رفتار 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی

خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں غیر موسمی سردی کی یہ لہر مختصر دورانیے کی ہے تاہم اس سے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں سردی کی حالیہ لہر غیر معمولی ہے، مارچ 1979 میں کراچی کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں تواتر کے ساتھ ایسی سردی نہیں آتی اور مارچ میں ہونے والی یہ بارشیں بھی غیر معمولی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.