نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے ، ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر بات ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

image

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے ، ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر بات ہوئی ہے۔ جمعہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات اچھی رہی ہے ، دونوں رہنمائوں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے، ملاقات میں تمام قومی معاملات زیر غور لائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے ، مولانا فضل الرحمان ہمارے رہنما ہیں، ہم نے سخت وقت اکٹھے گزارا ہے، ہمیں مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے، ہماری کوشش ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں ، ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کی رہنمائی ہمیں ہمیشہ میسر رہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ون آن ون ملاقات میں پاکستان کی بہتری کے لئے کسی نتیجہ پر پہنچیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں، انہیں ہم کہیں جانے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان کی ہم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزائی ایک معتبر اور محب وطن سیاستدان ہیں، محمود خان اچکزائی کو بھی ساتھ جوڑیں گے، جو احترام میاں نواز شریف کی نظر میں مولانا کا اور مولانا کی نظر میں نواز شریف کا ہے وہ مثالی ہے، ہمیشہ دونوں نے ایک دوسرے کی بات مانی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.