الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

image

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے مختلف ارکان کی قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ان نشستوں پر انتخاب 14 مارچ کو ہوگا۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی،مولانا عبدالغفور حیدری قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔نثار کھوڑو،جام مہتاب حسین ڈاہر سندھ اسمبلی جبکہ سرفراز احمد بگٹی،پرنس احمد عمر زئی بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

ان کی عام انتخابات میں کامیابی اور حلف سے خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب کے لئے شیڈول جاری کیاگیا جس کے تحت امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 اور 3 مارچ کو جمع کروائے جاسکیں گے۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 3 مارچ جبکہ ان کی جانچ پڑتال 5 مارچ کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 7 مارچ،ان پر ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 9 مارچ جبکہ کاغذات نامزدگی 10 مارچ کو واپس لئے جاسکیں گے۔پولنگ 14 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی عمارتوں میں 9 سے 4 بجے تک ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.