کراچی میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

image

کراچی میں آج سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ ماہی گیروں کو دومارچ تک سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہفتے کی رات تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ملیر، ایئر پورٹ، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور گڈاپ میں ژالہ باری ہوسکتی ہے،موسمیاتی تجزیہ کارکے مطابق کراچی میں ژالہ باری کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بھی جمعہ کو کہیں موسلادھار تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے، تاہم حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق کراچی میں بارش کا آغاز جمعہ سے ہوگا جو2 مارچ تک جاری رہے، بلوچستان،سندھ کے ماہی گیر2 مارچ تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، تورغر، ہری پور، ایبٹ آباد، مہمند، باجوڑ،، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، اورکزئی، کرم، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بالائی اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کا خطرہ ہے۔

آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید موسلادھار بارش متوقع ہے۔

نوکنڈی، دالبندین، چاغی، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، کوئٹہ، چمن اور پشین میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.