الیکشن کمیشن کا صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ای سی پی نے صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ کرلیا، صدارتی الیکشن کیلئے 2 مارچ دن 12 بجے تک کاغذات جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 4 مارچ کو ہوگی۔ صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی اور 9 مارچ کو صدارتی الیکشن ہو گا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب آج ہو گا

دوسری طرف قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہورہا ہے جس کے لیے اراکین قومی اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپیکر اسمبلی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.