بلوچستان کے شہرقلات میں 5روزہ پولیومہم کا افتتاح کردیا گیا

image

کوئٹہ۔ 26 فروری (اے پی پی):بلوچستان کے شہرقلات میں پانچ روزہ پولیومہم کا افتتاح ہوگیا، ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم کاکڑ نے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقائدہ افتتاح کردیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر نسیم لانگو ڈبلیو ایچ او ضلع قلات کے سربراہ ڈاکٹر نصیر کرد یوسی ایم او ایم سی نازیہ بی بی نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے بھی قطرے پلائے گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو نے ڈپٹی کمشنر کو پانچ روزہ لولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتےہوے کہا کہ پورے ضلع کے 19 یونین کونسلز میں کل 38667 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم میں 166 ٹیمیں 37 فکس سینٹرز اور6 ٹرانزٹ پوائنٹس ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حافظ محمدقاسم کاکڑ نے کہاکہ پولیو ٹیمیں گھرگھر جاکر5سال تک کےتمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ایریا سپروائزرز ٹیموں کی اچھی طرع نگرانی کریں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے والدین سیاسی سماجی کارکنان علماء کرام شعراء ادباء اور صحافی برادری اپنا مثبت کردار ادا کریں پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ہم سب کا بنیادی مقصد ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.