نواز شریف برطانیہ واپس نہیں جائیں گے، حنیف عباسی

image

ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف برطانیہ واپس نہیں جائیں گے، وہ خود وزیراعظم بننے نہیں آئے تھے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مریم نواز کو دعاوں کے ساتھ گھر سے رخصت کیا،ان کا مریم نواز کیساتھ اسمبلی جانا ضروری نہیں تھا۔

مزید کہا کہ نواز شریف نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب اور شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کیا ،ملک میں سیاسی استحکام کو صرف نواز شریف ہی حل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ نواز شریف اسمبلی میں حلف اٹھانے آئیں گے ، مجھے یقین ہے کہ وہ اسمبلی میں حلف اٹھانے آئیں گے ۔ نواز شریف خوشی سے جیل میں یا برطانیہ نہیں گئے تھے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کیلئے جوکرسکتا تھا کیا، آسمان سے تارے تو توڑ کر نہیں لا سکتے ۔شہباز شریف کی انتھک محنت پہلے بھی رنگ لائی اب بھی لائے گی۔

اس ملک کو عدم استحکام میں دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے ، ملک آئین و قانون کے تحت چلتے ہیں خواہشات پر نہیں ،پیپلز پارٹی کے پاس سندھ ہے انہیں وہاں پر فوکس کرنا چاہیے ۔

وزارت کے حوالے سے میری کوئی خواہش نہیں ،لیڈرشپ جو بھی ذمہ داری دے گی اسے پورا کریں گے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.