بچوں کو صرف دو قطرے پلا کر عمر بھر کی معزوری سے بچایا جا سکتا ہے،مظفرگڑھ میں صنعت زار کے ہال میں آج ڈاٹ کام یونیسف کے زیر اہتمام پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد

image

مظفرگڑھ۔ 23 فروری (اے پی پی):بچوں کو صرف دو قطرے پلا کر عمر بھر کی معزوری سے بچایا جا سکتا ہے،مظفرگڑھ میں صنعت زار کے ہال میں آج ڈاٹ کام یونیسف کے زیر اہتمام پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،پروگرام آرگنائزر شمائلہ طاہر کوآرڈینٹر ڈاٹ کام یونیسف نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد عوام کو 26 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم بارے آگاہی فراہم کرنا ہے

،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پولیو مہم کے دوران اس علاقے کے کچھ بچے کہیں گئے ہوئے تھے اس لئے انہیں پولیو کے قطرے نہ پلائے جا سکے تھے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بتانا ہے کہ 26 فروری تا یکم مارچ اپنے 5 سال تک عمر کے بچوں کو کہں نہ بھیجیں کیونکہ 26 فروری سے پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جو یکم مارچ تک جاری رہے گی،سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر عادل،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یوسف نے خطاب کیا،

مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پولیو مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ صرف دو قطرے پلا کر 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ آج کے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، ہمیں ان بچوں کو معذوری سے بچا کر ہی پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،

انہوں نے عوام سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ملک کو پولیو فری بنانا ممکن نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانا ہم سب کی ذمہ واری اور فرض ہے، ہم سب کو اپنی ذمہ واری پوری اور فرض ادا کرنا ہے،سیمینار میں بچوں کے والدین اور شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.