پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید کی ضمانت منظور کر لی

image

پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی ، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو پورا مقدمہ ہے، علی امین گنڈا پور کہاں تھے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ہمیں مقدمے کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔

الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کیخلاف درخواست گزاروں کے تحفظات دور کرے، پشاور ہائیکورٹ

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹرفیصل جاوید کی راہداری ضمانت منظور کر لی ، عدالت نے فیصل جاوید کو بھی ایک لاکھ روپے کے  ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.