عمران خان کے خلاف عدم اعتماد، فیض حمید کا نام غلطی سے لیا تھا: مولانا فضل الرحمان

image

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک دن قبل کے انٹرویو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق گفتگو میں انہوں نے جنرل فیض حمید سے ملاقات ذکر کیا تھا لیکن وہ ملاقات ان سے نہیں ہوئی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے 24 نیوز کی اینکر نسیم زہرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یقیناً میں نے فیض صاحب کا نام لیا تھا، اب میں وضاحت کردوں کہ وہ فیض حمید نہیں تھے۔ ان کے بعد والے تھے۔‘

جمعرات کو مولانا فضل الرحمان نے سما ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اس(تحریک عدم اعتماد کے) دوران اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید میرے پاس آئے اور کہا کہ اگر آپ لوگ سسٹم کے اندر سے کچھ کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔ لیکن میں نے انکار کیا۔‘

مولانا فضل الرحمان کا میں مزید کہنا تھا کہ ’پھر جب پی ٹی آئی کے لوگ، ایم کیو ایم اور باپ ٹوٹ ٹوٹ کر آئے تو کہا گیا کہ اب ہمارے پاس اکثریت ہے۔‘

’اس وقت اگر میں انکار کرتا تو کہا جاتا کہ  فضل الرحمان عمران خان کو بچا رہے ہیں۔ عدم اعتماد سے متعلق جنرل  فیض اور جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے ساتھ رابطے میں تھے۔ جنرل باجوہ اور فیض حمید نے تمام جماعتوں کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کا کہا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.