نواز شریف 5 بجے تقریر کریں گے

image

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف ساڑھے 5بجے تقریر کریں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو تقریر میں روڈ میپ دوں گا،انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبتوں کا ہمیشہ سے مقروض ہوں۔

دوسری جانب ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری تقریر کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی 59 اور آزاد امیدواروں کی 56 نشستیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے برخلاف ہماری جماعت مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج موصول ہوتے ہی میاں نواز شریف وکٹری اسپیچ کیلئے مسلم لیگ(ن)کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.