نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا چیف سیکرٹری کے ہمراہ سول سیکریٹریٹ میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے اطلاع سیل کا دورہ

image

پشاور۔ 08 فروری (اے پی پی):نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے الیکشن ڈے پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ سول سیکریٹریٹ میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے اطلاع سیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن خان سرور وزیر نے الیکشن ڈے کے حوالے سے اطلاع سیل کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ عوام تک حکومتی اقدامات اور بر وقت معلومات کی فراہمی میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا کلیدی کردار ہے، اطلاعات کا محکمہ حکومت، میڈیا اور عوام کے درمیان اینکر کا کردار ادا کرتا ہے، میڈیا کے ساتھ کوآرڈینیشن اور معلومات کی فراہمی اور میڈیا میں رپورٹ کئے جانے والے عوامی مسائل کو حکومت کے مختلف محکموں تک پہنچانے میں اطلاعات کے کمیونیکیشن سیکشن کا اہم رول ہے،الیکشن کے تمام مراحل میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے بھرپور کردار ادا کیا،

الیکشن ڈے پر اطلاع سیل نے الیکشن سے متعلق ایونٹس کو ہمہ وقت مانیٹر کیا اور مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے اس موقع پر سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اطلاع سیل کی بروقت رپورٹس کی بدولت محکموں اور انتظامیہ کو ضروری اقدامات اٹھانے میں کافی سہولت ملی ہے، سٹاف میڈیا میں اجاگرکئے جانے والے عوامی مسائل کو متعلقہ حکام تک پہچانے کیلئے اسی مستعدی اور فرض شناسی کے ساتھ کام کرے۔یاد رہے کہ جنرل الیکشن کے حوالے سے اطلاع سیل سے الیکشن کے تمام مراحل میں رپورٹ کئے جانے والے ایونٹس کو مانیٹر کیا گیا اور حکام تک پہنچایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.