نواز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس جاری

image

پاکستان میں جمعرات کے روز عام انتخابات کا عمل مکمل ہونے اور نتائج کی آمد کے آغاز کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ماڈل ٹاؤن ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف گنتی کے عمل کے آغاز کے بعد اپنے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف اور بیٹی مریم نواز کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن دفتر پہنچے جس کے بعد ان کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس کا آغاز ہوا۔

 اجلاس میں انتخابی نتائج آنے کے بعد کی صورت حال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت پُرامید ہے کہ تمام نشستوں کے نتائج آنے کے بعد پارٹی واضح برتری اور اکثریت لے گی، تاہم ابھی نتائج کے مکمل ہونے کا انتظار ہے۔

ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کوئی نتیجہ جاری نہیں کیا گیا، تاہم غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک کے کئی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار دوسرے امیدواروں سے آگے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.