عمران خان جیل میں الیکشن کا دن کس طرح گزاریں گے؟

image
10 اپریل 2022 کے روز حکومت ختم ہونے کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان الیکشن کروانے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔

آج تقریباً دو برس بعد جب ملک میں عام انتخابات ہو رہے ہیں تو نہ تو ان کی جماعت اس عمل کا باقاعدہ حصہ ہے اور نہ ہی وہ خود اس میں کوئی عملی کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ تو عمران خان آج کا دن کیسے گزاریں گے؟

اس سوال کا جواب جب پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان روف حسن سے پو چھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ایک قیدی کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کچھ کرے۔‘

’عمران خان جیل میں مطالعہ کرتے ہیں اور قرآن پڑھتے ہیں، وہ یہی کرتے رہتے ہیں۔‘

اطلاعات کے مطابق عمران خان نے اپنا ووٹ الیکشن سے ایک روز پہلے یعنی سات فروری کو ہی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کر دیا ہے۔

جمعرات کو ان کی کسی سے ملاقات بھی نہیں ہو گی کیونکہ الیکشن کی وجہ سے سرکاری چھٹی ہے۔

عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جنہوں نے ہفتے کے روز ان سے ملاقات کی، کہتے ہیں کہ عمران خان آج بھی اپنا معمول جاری رکھیں گے۔ عمران خان کے کمرے میں ٹیلی ویژن موجود ہے، ان کو انگریزی اخبار بھی روزانہ فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’عمران خان دن بھر ٹی وی پر انتخابات کی کوریج اور پھر اس کے نتائج دیکھیں گے اور ان کے تناظر میں اپنی اگلی سیاسی حکمت عملی مرتب کریں۔‘

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان روف حسن کے مطابق ’عمران خان جیل میں مطالعہ کرتے ہیں اور قرآن پڑھتے ہیں۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)تاہم خالد یوسف چوہدری کے مطابق عمران خان کے سیل میں جو ٹی وی پڑا ہے اس پر صرف سرکاری چینل پی ٹی وی آتا ہے اور وہ پی ٹی وی نیوز نہیں دیکھتے۔ شاید کبھی سپورٹس چینل دیکھ لیتے ہوں۔

’ان کے پاس ایک بیڈ اور ایکسر سائز مشین بھی ہے اور وہ زیادہ وقت انہی پر گزارتے ہیں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ان کا آج کے دن کا بیشتر وقت بھی انہی معمولات میں گزرے گا تاہم وہ انتخابی عمل، ووٹروں کے ٹرن آوٹ اور نتائج کے بارے میں متجسس ضرور ہوں گے اور اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ وہ ان کے بارے میں اندازہ لگانے کے لیے ٹی وی سے معلومات لینے کا سوچیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.