این اے 209 سانگھڑ 1 ون پر شازیہ مری اور محمد خان جونیجو کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

image

حیدرآباد۔ 06 فروری (اے پی پی):عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 209 سانگھڑ 1 ون پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار سابق وفاقی وزیر و مرکزی اطلاعات سیکریٹری پی پی پی شازیہ عطا مری اور فنکشنل مسلم لیگ کے نامزد امیدوار اور ایم کیو ایم سمیت مختلف جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدوار سابقہ ایم این اے اور پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرکے جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدوار محمد خان جونیجو کے درمیاں ون ٹو ون اور کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

اس علاقے میں دونوں امیدواران کے پوزیشن بہت مضبوط نظر آرہی ہے۔ یہ حلقہ شروع سے فنکشنل مسلم لیگ کا مرکز رہا ہے جبکہ گزشتہ الیکشن میں شازیہ مری نے حلقے سے پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پہلی مرتبہ اپنی جماعت کو یہ سیٹ دلوائی تھی۔ اس حلقے میں اس بار بھی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ قومی اسیمبلی کے اس حلقہ پر کل ووٹرز کی تعداد 607638 ہے جس میں خواتین ووٹر کی تعداد 281283 اور مرد ووٹر کی تعداد 326355 ہے۔ یہاں پر مجموعی طور پر 442 پولنگ سٹیشنز بنائی جائیں گے۔

ادھر رابطہ کرنے پر “اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوے شازیہ عطا مری نے بتایا کہ ہم نے یہاں اچھڑو تھر سمیت شہری علاقوں میں عوام کو وہ ساری بنیادی سھولیات فراہم کی ہیں جو گذشتہ 70 سال میں نہیں دی گئی تھیں جبکہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ضلع کے عوام کو ہسپتال کا تحفہ بھی دیں گے ۔ ۔ دوسری جانب جی ڈی اے کے امیدوار محمد خان جونیجو کا کہنا ہے کہ اگر ہم حکومت میں آئے تو یہاں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.