پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئر مین کے انتخاب کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس کل دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چیئر مین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے بالآخر اپنی اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا
گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفی رمدے شامل ہیں ، ان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر، ڈیرہ مراد جمالی، لاڑکانہ، بہاولپور، سوئی ناردرن گیس غمنی گلاس ، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں۔اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے ۔
غیر ملکی لیگز، این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ، کھلاڑیوں کو واپس بُلالیا گیا
محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں وہ اس وقت نگران وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔