حلقہ این اے 155 لودھراں، پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو کا الیکشن سے دستبرداری کااعلان

image

پی ٹی آئی کو عام انتخابات سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، حلقہ این اے 155 لودھراں سے پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو نے الیکشن سے دستبرداری کااعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی خاتون رہنما عفت طاہرہ سومرو کے بھائی حافظ حطیم کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں صدیق بلوچ گروپ من گھڑت افواہیں پھیلا رہا ہے کہ ہمیں اغوا کر لیاگیا ہے۔

پی سی بی کے نئے چیئر مین کا انتخاب، مضبوط امیدوار سامنے آگیا

انکا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صدیق بلوچ گروپ یہ بھی بدگمانی پیدا کر رہا ہے کہ ہم پیسےلیکر الیکشن سے دستبردار ہوئے ہیں ، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ ہم نے اپنی رضامندی سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ہمارے بارے میں جتنی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں میں ان سب کی تردید کرتا ہوں۔

عفت طاہرہ سومروکے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ ہم یہاں اپنی خوشی سے موجود ہیں، ہم نے باہمی رضامندی کیساتھ الیکشن میں حصہ نہ لینے اور این اے 155 لودھراں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پچاس حلقوں کے نتائج  کی بروقت ترسیل کے لیے سیٹلائٹ سسٹم نصب کر دیا

خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی عام انتخابات سے دستبردار ہو گئےتھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.