عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد

image

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

بجلی 5.62 روپے فی یونٹ مزید مہنگی

اسلام آبا دہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ فردِ جرم عائد ہو چکی، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران عدت نکاح کیس کیخلاف درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا،تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی۔

قبل ازیں توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنا دی گئی ہے۔

کسی کو بھی سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،کور کمانڈرز کانفرنس

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، دونوں کو 14،14 سال کی قید بامشقت کی سزا اور جرمانہ بھی کیا گیا۔عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل بھی قرار دے دیا ہے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر ایک ارب 57 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔

ریحان زیب کے قاتلوں کا فوری سراغ لگایا جائے ، پی ٹی آئی

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پھر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف کی جنرل باڈی کے اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد پاس ہونے کے بعد سات دن کے اندر انتخابات کروائے جائیں گے۔

انتخابات فیڈرل الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد ، کراچی، لاہور سمیت ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.