پشاور ڈویژن کے پانچ اضلاع کی قومی اسمبلی کی 11 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 28 نشستوں پر 644 امیدوار مدمقابل

image

زاہد اکبر عباسی

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پشاور ڈویژن کے پانچ اضلاع کی قومی اسمبلی کی 11 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 28 نشستوں پر 644 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ یہاں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 69 ہزار 226 ہے۔ قومی اسمبلی کی 11 نشستوں پر 167 جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 28 نشستوں پر 477 امیدوار میدان میں ہیں۔ ”اے پی پی” کو دستیاب تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔24 چارسدہ I سے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو سمیت 9 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ این اے۔25 چارسدہ II سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے گوہر شاہ سمیت 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ضلع چارسدہ کی دو نشستوں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 66 ہزار 668 ہے۔ چارسدہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی پانچ نشستیں ہیں جن میں پی کے۔62 چارسدہ I سے 15، پی کے۔63 چارسدہ II سے 9، پی کے۔64 چارسدہ III سے 9، پی کے۔69 چارسدہ IV سے 9، پی کے۔66 چارسدہ V سے 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضلع مہمند میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 45 ہے، یہاں سے قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے۔26 پر 12 جبکہ کے پی اسمبلی کی 2 نشستیں پی کے۔67 مہمند I سے 17 اور پی کے۔69 مہمند II سے 19 امیدوار میدان میں ہیں۔ ضلع خیبر میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 38 ہزار 734 ہے،

یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔27 خیبر سے 14 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ کے پی اسمبلی کے تین حلقوں میں حلقہ پی کے۔69 خیبر I سے 28، پی کے۔70 خیبر II سے 24 اور پی کے۔71 خیبر III سے 23 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس ڈویژن کا سب سے بڑا ضلع پشاور ہے جس میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ 7 ہزار 692 ہے، یہاں پر قومی اسبلی کے پانچ حلقے جبکہ کے پی اسمبلی کے 13 حلقے ہیں۔ قومی اسبلی کے حلقہ این اے۔28 پشاور I سے 15، این اے۔29 پشاور II سے 13، این اے۔30 پشاور III سے 14، این اے۔31 پشاور IV سے 21، این اے۔32 پشاور V میں سینئر سیاستدان غلام احمد بلور سمیت 26 امیدوار مدمقابل ہیں،

یہاں سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے۔72 پشاور I سے 14، پی کے۔73 پشاور II سے 15، پی کے۔74 پشاور III سے 13، پی کے۔75 پشاور IV سے 16، پی کے۔76 پشاور V سے 14، پی کے۔77 پشاور VI سے 13، پی کے۔78 پشاور VII سے 19، پی کے۔79 پشاور VIII سے 26، پی کے۔90 پشاور IX سے 17، پی کے۔81 پشاور X سے 37، پی کے۔82 پشاور XI سے 24، پی کے۔83 پشاور XII سے 21، پی کے۔84 پشاور XIII سے 19 امیدوار میدان میں ہیں۔ نوشہرہ ڈویژن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 87 ہے،

یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔33 نوشہرہ I سے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک سمیت 12 امیدوار جبکہ این اے۔ 34 نوشہرہ II سے 18 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔85 نوشہرہ I سے 10، پی کے۔86 نوشہرہ II سے 9، پی کے۔87 نوشہرہ III سے پرویز خٹک سمیت 16، پی کے۔88 نوشہرہ IV سے 13 اور پی کے۔89 نوشہرہ V سے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.