پاناما میں پاکستان کے سفیر شوزب عباس نے اپنی اسناد سفارت صدر لارنٹینوکورٹیزو کوہن کو پیش کیں

image

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پاناما میں پاکستان کے سفیر شوزب عباس نے اپنی اسناد سفارت صدر لارنٹینوکورٹیزو کوہن کو پیش کیں۔اس سلسلہ میں پاناما کے صدارتی محل میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

وہ پاناما میں پاکستان کے غیر رہائشی سفیر ہوں گے اور میکسیکو میں مقیم رہیں گے۔جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر پاکستان کے سفیر نے پاناما کےصدر لارنٹینو کورٹیزو سے ملاقات کی اور انہیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔پاناما کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں اپنی حکومت کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی۔پاکستان کے سفیر سفیر شوزب عباس نے پانامہ کی وزیر خارجہ جانینہ تیوانی مینکومو سے بھی ملاقات کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.