اسلام آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے چوتھے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

image

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے چوتھا دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کی ، ریویو کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت، پولیو کی ٹیمیں و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس کو چوتھے روز کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کا ہدف ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کا ہدف کا حصول اولین ترجیح ہے اور جتنے بچے آج موجود نہیں تھے ان کو ترجیح میں رکھا جائے تاکہ ان کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جا سکے اور دیگر عوامل پر ضرورت ہدایات جاری کی،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی شہریوں سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ کہا کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر صورت پلائیں تاکہ ملک سے پولیو کی موزی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.